5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:4
کامران اکمل فیلڈ میں کوئی کمال نہ دکھا سکے
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کھلاڑی توقعات پرپورا نہیں اترسکے۔کامران اکمل کیپنگ میں کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے،بیٹنگ میں بھی لوٹیاڈبودی۔
شکست کے قریب آتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کے چہرے کی رنگت تبدیل ہوگئی۔بیتابی سے کھمبے کوہاتھ مارتے ہوئے کامران اکمل شاید اپنی بیٹنگ اور کیپنگ میں پرفارمنس بھول گئے۔پاکستان کی فیلڈنگ کے دوران ان کے ہاتھ گیند مشکل سے ہی آئی۔ایسا لگتا تھاکہ ان کے ہاتھوں میں ہونے والے سوراخ بھرے نہ جاسکے۔مس فیلڈنگ کی۔۔سعیداجمل کی گیند پربائے رنز نچھاور کیے۔۔اور تو اور سہیل تنویر کی گیند پر وکٹ گرانے کا بھی موقع گنوادیا۔
بیٹنگ میں بھی کامران اکمل کمال نہ دکھاسکے۔کریز پران کاقیام صرف دو منٹ رہا۔دوگیندوں کا سامنا کیا۔۔ایک رن بنایا اور انجیلو میتھیوز کی گیند پر جے وردھنے کو کیچ پکڑا کرچل دیئے۔۔۔اس پرفارمنس پرکھیسانی بلی کھمبا نوچے والی کہاوت یادآنا انہونی بات نہیں۔۔۔