5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:11
ویمنزورلڈٹی20:آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پینچ گئی
اے آر وائی - دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اٹھائیس رنز سے شکست دیکر ویمنز ورلڈ ٹی فائنل میں جگہ بنالی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا۔
کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ بیس اوورز میں آسٹریلوی ٹیم نے سات وکٹوں پر ایک سو پندرہ رنز بنائے۔ لیزا اسٹے لیکر نے تئیس اور الیکس بلیک ویل نے اکیس رنز اسکور کیے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم ستاسی رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جولیانا نیرو اکتیس رنز بناسکیں۔ جولی ہنٹر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔