6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:56
ورلڈ ٹی 20: قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
اے آر وائی - آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔
کوچ ڈیو واٹمور تو میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے لیکن کپتان محمد حفیظ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔
آل راؤنڈر عبدالرزاق نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتنے کا اچھا موقع ضائع کردیا۔