6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:48
ورلڈٹی ٹوئنٹی فائنل، امپائر سائمن ٹوفل کا الوداعی میچ
اے آر وائی - سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اتوار کو کھیلا جانیوالا ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی فائنل امپائرسائمن ٹوفل کا الوداعی میچ ہوگا۔ سائمن ٹوفل نے کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
سائمن ٹوفل نے بارہ سالہ کیریئر میں چوہتر ٹیسٹ ،ایک سوچوہتر ون ڈے اور تیس ٹی ٹوئنٹی میچز سپر وائز کئے۔ پریس کانفرنس میں ٹوفل نے کہاکہ مارچ دوہزار نو کے لاہور ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پر حملہ بیحد افسوسناک واقعہ تھا،جس نے انہیں اور کرکٹ کو بدل کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ سب لوگ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں۔پاکستان سے انکی بہت گہری اوراچھی یادیں وابستہ ہیں۔پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں اور کرکٹ کو پسند کرتے ہیں۔سائمن ٹوفل نے بتایاکہ اتوار کے فائنل کے بعد وہ امپائرنگ سے ریٹائرہوجائیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سائمن ٹوفل آئی سی سی کے امپائرز پرفارمنس منیجر کا عہدہ سنبھالیں گے۔