6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:42
سری لنکن صدر کا کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا گرین سگنل
اے آر وائی - سری لنکا کے صدر مہندا راجا پاکسے نے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خواہاں ہے۔
کولمبو میں ایک عشایئے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن صدر نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جلد از جلد بحال ہو۔ مہندا راجا پاکسے کا کہنا تھا کہ سری لنکا ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ سمیت ہر میدان میں بہتری کا خواہش مند رہا ہے۔ مارچ دوہزار نو میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں۔