7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:3
ورلڈٹی ٹوئنٹی:سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کافائنل آج
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا فائنل آج میزبان سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ہی ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
کولمبو میں میزبان سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹی ٹوینٹی میں اب تک دونوں ٹیمیں چار مرتبہ مدمقابل آئی ہیں اور ہربار سری لنکا کی ٹیم کامیاب ہوئی ہے۔ لیکن اس بار ویسٹ انڈین ٹیم کافی خطرناک دکھائی دے رہی ہے جس کی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم تاریخ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتی ہے پھر ویسٹ انڈین ٹیم تاریخ بدلتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی چیمپین بننے میں کامیاب ہوتی ہے۔