7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:51
ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار ،بیٹنگ جاری
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار ۔ سری لنکن بائولروں کی شاندار بائولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں کو باندھ کے رکھ دیا جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے۔ کرس گیل اور مارلن سیموئلس کریز پر موجود ہیں ۔ ویسٹ انذیز نےچار اوور میں آٹھ رنز بنائے ہیں ۔ ان کی بیٹنگ ابھی جاری ہے ۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ جبکہ سری لنکا نے ایک تبد یلی کی ہے ۔