7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:11
پنجاب یوتھ فیسٹیول،میراتھون ریس محمداحسان نے جیت لی
اے آر وائی - فیصل آباد میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ہونے والی پندرہ کلو میٹر کی میراتھون ریس نیوی کے محمد احسان نے جیت لی ۔ میراتھون میں آرمی کے نواز نے دوسری اور نیوی کے ہارون گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ریس کا راستہ کینال روڈ پر عبداللہ پور پل سے رضا گارڈن اور پھر واپس عبداللہ پور پل تھا ۔
کمشنر طاہر حسین نے میراتھون کا افتتاح کیا۔ ریس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں بچے ٗ نوجوان اور بوڑھے بھی شامل تھے ۔ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر زبیر انور نے پوزیشن ہولڈر ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔