7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:24
مہیلا جے وردھنے ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے مستعفی
اے آر وائی - مہیلا جے وردھنے نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فائنل کے بعد سری لنکا کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے۔ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ انھوں نے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے سلیکٹرز کو فائنل سے قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ آگے آنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ سری لنکن ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فائنل ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے باعث وہ اپنی کپتانی میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوینٹی کو یادگار نہ بناسکے۔