تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:7

ورلڈٹی20،شائقین مایوس، پاکستانی کپتان مطمئن

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں پاکستانی شائقین کوسخت مایوسی ہوئی لیکن پاکستان کے کپتان محمدحفیظ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ادھر سری لنکاکے کپتان مہیلا جے وردنے فائنل ہارنے پر مستعفی ہوگئے۔



ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔میگا ایونٹ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی کارکردگی کے کئی مثبت اورمنفی پہلوہیں جبکہ کئی سوالات نے بھی جنم لیاہے۔ شاہد آفریدی تیس رنز اور چار وکٹیں،شعیب ملک انسٹھ رنز،کامران اکمل چونسٹھ رنز اور فاسٹ بولرز عمرگل تین اور سہیل تنویر دو وکٹیں ہی لے سکے لیکن ان تمام پلیئرز کو مسلسل مواقع دئیے گئے۔



اسد شفیق گزشتہ کئی سیریز اور انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجودکوئی چانس حاصل نہ کرسکے۔ محمد سمیع بھی تفریحی دورہ کرکے واپس آگئے۔عبدالرزاق کویواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف آخری اوور دیا گیا۔ دو وکٹیں لیکر رزاق نے میچ ٹائی کیا تو انہیں سپر اوور میں بیٹنگ کیلئے بھی بھیجا گیا۔سپرایٹ میں آسٹریلیاہی کیخلاف رزاق نے سترہ گیندوں پر بائیس رنز بنائے لیکن سیمی فائنل میں ڈراپ ہوگئے۔



فائنل میں شکست پر سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردنے ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔لیکن محمد حفیظ نے وطن واپسی پر ٹیم کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایک ٹیم ہارتی اور دوسری جیتتی ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ ورلڈکپ دوہزار گیارہ میں مقابلہ کرکے سیمی فائنل ہارنے پر بھی قومی ٹیم کابھرپور خیر مقدم کیاتھالیکن اپنی غلطیوں سے ورلڈٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں شکست پر انہیں بیحد مایوسی ہوئی۔



آل راوٴنڈر عبدالرزاق نے سیمی فائنل میں ڈراپ کرنے پر سخت مایوسی ظاہر کرتے ہوئے اسکا ذمہ دار کپتان محمدحفیظ کوٹھہرایا۔ نوجوان رضاحسن اورناصر جمشید کی عمدہ کارکردگی ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے مثبت پہلوہیں۔بورڈ کو ان تمام امورکومدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.