9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:51
ندیم غوری اور انیس صدیقی پی سی بی طلب
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز ندیم غوری اور انیس صدیقی کو طلب کرلیا ہے۔ دونوں سے تحقیقات کی جائین گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق دونوں امپائرز سے تحقیقات کی جائیں گی، جس کے بعد ہی پی سی بی بھارتی خبر پر پی سی بی اپنا موقف اختیار کریگا۔
بھارتئ ٹی وی نے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سات امپائروں کو اسکائپ پر انٹرویو کے ذریعے انھیں میچ فکسنگ کے لیے اکسایا تھا، جس پر ان امپائرز نے مبینہ طور پر رضامندی ظاہرکی تھی۔