10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:8
ایشیاء کپ، ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ثناء میر کپتان برقرار
اے آر وائی - ایشیاء کپ ٹی ٹوینٹی دوہزار بارہ کےلیے پندرہ رکنی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ثناء میر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ایشیاء کپ رواں ماہ کی بائیس تاریخ سے چین کے شہر گوانگزو میں شروع ہوگا جو یکم نومبر تک جاری رہے گا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان خواتین ٹیم کی قیادت کرنے والی ثناء میر کو اس ایونٹ کے لیے بھی کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ نین عابدی نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں بسمہ معروف، جویریہ ودود، ندا راشد، مرینہ اقبال، بتول فاطمہ، قانتا جلیل، اسماویہ اقبال، رابعہ شاہ، مریم حسن، سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، سمعیہ صدیقی اور جویریہ رؤف شامل ہیں۔