تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:53

مصطفی کمال کی آئی سی سی نائب صدر تقرری کی منظوری

اے آر وائی - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اوربنگلہ دیش کے نامزد امیدوار مصطفی کمال کی بطور نائب صدر تقرری کی منظوری دیدی۔ مصطفی کمال بنگلہ دیش بورڈ کے صدارت چھوڑنے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔



بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفیٰ کمال کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مشترکہ نامزد قبول کرتے ہوئے دوسو ہزار چودہ تک مصطفیٰ کمال کی نائب صدر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دیدی۔



نیوزی لینڈ کے ایلن آئزک کے عہدے کی میعاد دوہزار چودہ کو ختم ہوگی جس کے بعد مصطفی کمال نئے آئین کے تحت ایک سالہ مدت کیلئے آئی سی سی کی صدارت سنبھالیں گے۔



مصطفیٰ کمال نے نائب صدر کے عہدے کیلئے حمایت کے عوض بنگلہ دیش ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیاتھا۔عہدے کی منظوری کے بعد انہوں نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کواسٹے آرڈر ختم ہونے پر اپنی ٹیم بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.