تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:53

بھارتی لوکل میچز میں فکسنگ کی وبا

اے آر وائی - بھارتی ٹی وی چینل نے بین الاقوامی کرکٹ میں امپائرز کے ذریعے میچ فکسنگ کا دعویٰ کیاہے۔دوسری جانب ”لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا“ کے مصداق ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت کے مقامی ٹورنامنٹس میں امپائرز کے ذریعے میچ فکسنگ عام ہے۔



بھارتی ٹی وی چینل نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے پاکستان،بنگلہ دیش اور سری لنکاکے امپائرز کا الزام عائد کیاہے لیکن ”لوآپ اپنے دام میں صیاد آگیا“ کے مصداق بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت کے بیشتر بڑے مقامی ٹورنامنٹ امپائرز کے ذریعے فکس ہوتے ہیں۔اے لیول امپائر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر لوکل ایونٹس میں امپائرز کی فکسنگ کا بھانڈاپھوڑدیا۔



امپائر نے اعتراف کیاکہ بھاری رقوم کے ایونٹس کے نتائج پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں اوراکثرفاتح اور رنرزاپ کا تعین بھی پہلے ہی ہو جاتاہے۔ ایسوسی ایشنز اور کلب کے عہدیدارخود اپنی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچانے کی تلقین کرتے ہیں۔ٹرائلز میں مخصوص کھلاڑیوں کے انتخاب پر اثر انداز ہونا عام بات ہے۔مختلف ایج گروپ انڈرنائنٹین ، سکسٹین وغیرہ میں امپائرز خاص کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو نہیں دیتے۔



مقامی میچوں میں امپائرز کے معاوضے کم اورکھلاڑیوں کی قسمت انکے ہاتھ میں ہوتی ہے اس لئے امپائرز لالچ میں باآسانی آجاتے ہیں۔ بعض امپائرز کے سٹے بازوں سے بھی روابط ہونابھی خارج ازامکان نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.