12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:47
شنگھائی ماسٹرز ٹینس ڈبلز کوارٹرفائنل میں اعصام الحق کوشکست
اے آر وائی - شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ شنگھائی ماسٹرز ڈبلز کےکوارٹر فائنل میں اعصام اور جولین راجرز کا مقابلہ انگلینڈ کے کولن فلیمنگ اور راس ہچنز سے تھا۔
پہلاسیٹ برطانوی جوڑی نے سات چھ کے اسکور سے جیتا، دوسر ے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نےکم بیک کرتے چھ چار سے کامیاب حاصل کی۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں برطانوی جوڑی نے بارہ دس کے اسکور سےشکست دے کر پاک ڈچ جوڑی کو ایونٹ سے باہر کردیا۔