12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:23
دوسرا ایشیا کبڈی کپ 29 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا
اے آر وائی - دوسرا ایشیا کبڈی کپ 29 اکتوبر سے پانچ نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہوں گے۔ ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق دوسرا ایشیا کبڈی کپ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ جس میں پاکستان سمیت بھارت، افغانستان، ایران، نیپال اور انڈونیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے لئے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی لاہور آمد سے دونوں ممالک کی کبڈی کو فروغ حاصل ہو گا۔