13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:31
شنگھائی ماسٹرزٹینس:سیمی فائنل میں فیڈرر اور مرے کا ٹکراؤ
اے آر وائی - شنگھائی ماسٹرزٹینس کے سیمی فائنل میں عالمی نمبرایک راجر فیڈرر کا ٹکراؤ دفاعی چیمپئن اینڈی مرے سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل نوواک ڈیوکووچ اور ٹوماس برڈیچ کے درمیان کھیلاجائے گا۔ شنگھائی ماسٹرز کوارٹر فائنل میں سوئٹرز لینڈ کے راجر فیڈرر نے کروشین مارین سیلچ کو چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے ہرادیا۔
سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن اینڈی مرے سے ہوگا۔مرے نے جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹپنک کو زیر کیا۔ عالمی نمبر دو نوواک ڈیو کووچ نے جرمن ٹامی ہاس کے خلاف چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے اسٹریٹ سیٹ میں فتح پائی۔
ہاس کیریئر کی پانچ سوویں کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو چھ تین اور سات چھ کے اسکور سے شکست دے دی۔