تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:58

نواک یوکووچ نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اے آر وائی - سربیا کے ٹینس اسٹار نواک یوکووچ نے دفاعی چیمپیئن برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دیکر پہلی مرتبہ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیاہے۔



شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن اینڈی مرے کا ٹکراؤ عالمی نمبر دو سربیا کے نواک یوکووچ سے ہوا۔ تین گھنٹے اکیس منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں یوکووچ نے ایک سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔



اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینڈی مرے نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا، دوسرے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ جس میں یوکووچ نے سات چھ سے فتح سمیٹی۔ تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ سربین کھلاڑی نے چھ تین سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.