تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:1

میچ فکسنگ میں ملوث ہرفردپرتاحیات پابندی عائدکی جائے ، مرلی

اے آر وائی - سری لنکاکے سابق مایہ ناز اسپنر مرلی دھرن کا کہناہےکہ جو بھی میچ فکسنگ میں ہو اس پر تاحیات پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ بھارتی ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں چھ امپائرز پرمیچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔



سنگاپور میں اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرلی دھرن نے کہاکہ ہرشعبہ زندگی میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں۔ کرکٹ بھی اس سے مبرانہیں ہے،کرکٹ کو ان مکروہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کرکٹ سے وابستہ کوئی بھی فرد کسی بھی طرح میچ فکسنگ میں ملوث پایا جائے،اس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔



ریکارڈ ساز مرلی دھرن بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم وہ مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی بگ بیش ٹیم میلبرن رینی گیڈز سے معاہدہ کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.