تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:14

ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کامران اکمل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سپر سکسز ایونٹ ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کو کولان کرکٹ اسٹیڈیم ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔



پاکستان نے گزشتہ سال فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس بار کامران اکمل کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں یاسر شاہ، عمر اکمل، اویس ضیاء، جنید خان، حماد اعظم اور تنویر احمد شامل ہیں۔ پاکستان پانچ بار یہ ٹائٹل جیت چکا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.