16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:54
چیمپینز لیگ ٹی 20: آکلینڈ نے کولکتاکو 7 وکٹ سے ہرادیا
اے آر وائی - چیمپنز لیگ ٹی ٹوینٹی میں آکلینڈ نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو باآسانی سات وکٹ سے شکست دےدی۔ اظہر محمود نے اچھی آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں کولکتا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو سینتیس رنز بنائے۔ ایک موقع پر اسکی باہتررنز پر ایک ہی وکٹ گری تھی۔ لیکن اظہر محمود نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لے کر کولکتا کی ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
برینڈن مکلولم چالیس اور منویندر بسلا اڑتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں اظہر محمود کے اکیاون رنز کی بدولت آکلینڈ نے مطلوبہ ہدف اٹھارویں اوور میں تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ اظہر محمود کو ان کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔