تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:36

بنگلہ دیش کے صدر کا بیٹا کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ مقرر

اے آر وائی - نظم الحسن پاپون کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نظم الحسن پارلیمینٹ کے رکن ہونے کے علاوہ ملک کے صدر ظل الرحمن کے بیٹے بھی ہیں۔



نظم الحسن پاپون کو مصطفی کمال کی جگہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفی کمال کو آئی سی سی میں نائب صدر نامزد ہونے کی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑا۔ نظم الحسن نے بنگلہ دیش کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے کرکٹ روابط بہتر کرنے پر زور دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.