تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:13

چیمپینز لیگ ٹی 20: ٹائٹنز نے آکلینڈ کو 59 رنز سے ہرادیا

اے آر وائی - چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں ٹائٹنز نے آکلینڈ کو با آسانی انسٹھ رنز سے شکست دے دی۔ ڈربن میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں آکلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر ایک سو باہتر رنز بنالیے۔ زیاک روڈالف تریسٹھ، فرحان بہار دین اڑتالیس اور ہنری ڈیوڈز چھتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔



جواب میں آکلینڈ نے اپنی اننگز شروع کی تو ٹائٹنز کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آکلینڈ کی پوری ٹیم کو انیسویں اوور میں ایک سو تیرہ پر آؤٹ کردیا۔ آندرے ایڈمز تیس رنز بناسکے۔ الفانسو تھامس اور ایتھی مبھالاتی نے تین تین وکٹیں لیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.