18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:32
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کی جانب گامژن
اے آر وائی - پاکستان میں ساڑھے تین برس میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ بحالی کی جانب گامژن ہوئی ہے۔دو نمائشی میچ کھیلنے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے دس کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کو تین سال سے زائد کاعرصہ گزر جانے کے بعدپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ایک بار پھر ہونے جارہی ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہے ہیں دو نمائشی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز۔ جس میں شرکت کیلئے چھ جنوبی افریقن کھلاڑی رات گئے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
جنوبی افریقہ کے کراچی پہنچنے والے کھلاڑی کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کیلئے غیرمحفوظ نہیں اور وہ سیکورٹی انتظامات پرمطمئن ہیں۔ انہوں نے امید کی کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں جسٹن کیمپ ، اینڈریوسیمور، لنگائل بوسمین۔۔ انڈریو نیل، متھنڈیکی تھشبالااور ایم ہیورڈ شامل ہیں۔
ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں رچررڈ پاول، اسٹیون ٹیلر۔۔جرمن لاسن اور ایڈم سین فورڈشامل ہیں۔