18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:16
کرپشن کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں،آئی سی سی چیف ڈیورچرڈسن
اے آر وائی - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکیٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرپشن کے خلاف جنگ لڑرہی ہے جس کے لیے کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم اور گراوٴنڈ اسٹاف کو کرپشن سے بچنے کے لیے تربیت دی جارہی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کرپشن کے خاتمے کے کاموں سے اچھی طرح واقف ہے جو کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو اس سے بچنے کی تربیت دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ سے جڑا ہر شخص مشکوک ہوچکا ہے۔ ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ دوہزار سترہ میں پہلی بار منعقد کی جائے گی جبکہ چیمپینز ٹرافی کو ختم کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اب کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کا ایک ایک بڑا ایونٹ کرائے گا۔