تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:57

انگلینڈ کے سابق کرکٹ کپتان اینڈریو فلنٹوف باکسر بن گئے

اے آر وائی - انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کر کٹ کے بعد با کسنگ میں قسمت آزمائیں گے فلنٹوف تیس نومبر کو رنگ میں اتریں گے۔ برٹش باکسنگ بورڈ کی طرف سے اجازت کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈ اینڈریو فلنٹوف باکسنگ رنگ میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔



ان کا مقابلہ تیس نومبر کو مانچسٹر میں ہوگا۔ ان کا مقابلہ کس سے ہوگا اس کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ اقدین کے مطابق چونتیس سال کی عمر میں باکسنگ رنگ میں اترنا فلنٹوف کو مہنگا پڑ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کر کٹ سے انھیں بے حد لگاؤ ہے اور ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بے حد مشکل تھا۔ باکسنگ رنگ میں اترنے کے لئے کافی پریکٹس کررہے ہیں۔ فلنٹوف نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران بارہ کلو وزن کم کیا ہے اور اپنےزور دار مکوں سے حریف کے چھکے چھڑا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.