تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:22

انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان آل اسٹارزالیون،آج دوسرا میچ

اے آر وائی - انٹرنیشنل ورلڈالیون اور پاکستان آل اسٹارز الیون کے درمیان نمائشی میچ کے انعقاد سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی کھوئی ہوئی رونقین لوٹ آئیں۔آج دوسرا نمائشی میچ کھیلاجارہاہے۔



گزشتہ روز پاکستان آل اسٹارز الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی چوراسی رنز سے ہرادیا تھا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے تابش خان نے ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ کے کپتان بوم بوم آفریدی کی حج پر روانگی کے باعث آج کے میچ کے کپتان شعیب ملک ہوں گے۔



کراچی کے شائقین کرکٹ نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان آل اسٹارز کے درمیان میچ کا بھرپور خیرمقدم کیاہے اور اسے کئی سال بعدملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیتے ہوئے جلد مزید ٹیموں کی پاکستان آمد کی توجہ ظاہر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.