تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:26

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے نوکھلاڑیوں کی واپسی

اے آر وائی - پاکستان کے سونے کرکٹ گرائونڈ ٓ آبادکرنے کے بعد انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے نو کھلاڑی واپس روانہ ہوگئے۔

انٹرنیشنل ورلڈ الیون نے پاکستان آل اسٹارز کے خلاف کراچی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔ مارچ دوہزار نو میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد غیرملکی کرکٹرز پہلی بار پاکستان میں ایکشن میں نظر آئے۔



جنوبی افریقہ کے چار ، ویسٹ انڈیز کے پانچ کرکٹرز اور منیجر جیف ملر واپس چلے گئے۔ کوچ ایلون کالی چرن کراچی میں مزید دو روز قیام کے بعد بدھ کو روانہ ہونگے۔ جنوبی افریقہ کے آندرے نیل نے کہاکہ انہیں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ محسوس نہیں ہوا اور اب پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ سے زیادہ عرصہ دور رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.