22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:6
پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، سنتھ جے سوریا
اے آر وائی - سری لنکن کرکٹ ٹیم کےلیجنڈری بیٹسمین سنتھ جے سوریا نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے سوریا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد پر فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جس سے تمام کھلاڑی مطمئن ہیں۔ بغیر کسی خوف ہے ہم نے کرکٹ کھیلی اور سب ہی خوش تھے۔ سری لنکن بورڈ کو پاکستان میں ہونے والے انتظامات سے آگاہ کرونگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی نمائشی میچز سے اندازہ لگا لیا ہوگا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ جے سوریا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ جلدٹیسٹ پلیئنگ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں گی۔