تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:53

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس: پاکستان پریمیئر لیگ پر غور

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس آج ایبٹ آباد میں ہو رہا ہے جس میں اہم امور سے متعلق غور کیا جائیگا۔ ان میں سب سے اہم پاکستان پریمیئر لیگ کا انعقاد اور ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی شامل ہے۔



گورننگ بورڈ کا اجلاس پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی سربراہی میں منقعدہو رہا ہے۔ پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر لیگ کے انعقاد کے بارے میں ایک جامع رپورٹ اور خاکہ اس اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔



پاکستان کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں سے پاکستان آکر لیگ کھیلنے کی بات کی تھی ان میں آسٹریلیا کے بریڈ ھاگ اور ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔



پریمیئر لیگ میں پانچ ٹیمیں ہوں گی جن میں کم از کم ایک نامور کھلاڑی ہو گا۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بھی اجلاس میں غور کیا جائیگا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.