تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:57

مارچ میں پی پی ایل کا انعقاد کیا جائیگا، ذکاء اشرف

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں عنقریب بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز ہو گا جس سے ویران میدانوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو ں گی۔



ایبٹ آباد میں پی سی بی اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ مارچ میں کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ پی سی بی میں تمام فیصلے گورننگ بورڈ کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔ پی سی بی ایبٹ آباد اکیڈمی کی تعمیر نو کیلئے ایک کڑور کی گرانٹ دے رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.