26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:32
ان ڈور ایشیا کپ پاکستان سے تھائی لینڈ منتقل
اے آر وائی - پاکستان ان ڈور ایشیا کپ ہاکی کی میزبانی سے محروم ہوگیا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کی میزبانی تھائی لینڈ کو دے دی۔ ان ڈور ایشیا کپ ہاکی اٹھارہ نومبر سے اسلام آباد میں ہونا تھا لیکن ٹرف نہ ہونے کی وجہ سے ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے چھین کر تھائی لینڈ کو دے دی۔
ان ڈورایشیاکپ اب اٹھارہ نومبر سے بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچرنہ ہونے سے ٹورنامنٹ اے ایچ ایف نے منتقل کیا۔ پاکستان نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ایونٹ اٹھارہ نومبر کے بجائےسترہ دسمبر سے کرانے کی درخواست کی تھی۔