27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:35
سپر سکسز ٹورنامنٹ آج کولون میں شروع ہورہاہے
اے آر وائی - ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ آج سے کولون میں شروع ہورہاہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے اور کپتان کامران اکمل اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ ہفتے اوراتوار کو کولون میں کھیلاجائے گا۔آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں کامران اکمل پاکستان کے کپتان ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل،حماد اعظم،جنید خان،یاسر شاہ،اویس ضیاء اور تنویر احمد شامل ہیں۔ایونٹ کے پول اے میں ہانگ کانگ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور پول بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان، سری لنکا، بھارت اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہے۔
ہفتے کو پاکستان ٹیم پہلے نیدرلینڈپھر بھارت اور سری لنکا سے مقابلہ کریگی۔ سیمی فائنل اور فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔کراچی سے روانگی کے موقع پر کپتان کامران اکمل نے کہاکہ پاکستان سپرسکسز ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے اور ہم اعزاز برقرار رکھنے بھرپورکوشش کریں گے۔ ساٹ پاکستان کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ سپرسکسز ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔