تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:56

سوئس ٹینس:فائنل میں راجر فیڈرر اور یوان ڈیل پوٹرو مدمقابل

اے آر وائی - سوئس انڈور ٹینس کے فائنل میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو سے ہوگا۔

باسل سوئٹزر لینڈ میں جاری انڈور ٹینس ٹورنامنٹ میں لوکل اسٹار راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں فرانس کے پال ہنری میتھیو کو ہرادیا۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ سات پانچ اور دوسرا چھ چار کے اسکور سے جیتا۔



یوان ڈیل پوٹرو نے فرانس کے رچرڈ گسکواں کے خلاف چھ دو اور چھ دو کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ باہمی پندرہ میچز میں فیڈرر تیرہ اور ڈیل پوٹرو نے صرف دو فتوحات حاصل کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.