تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:16

ویمنز ایشیاکپ: بھارت پاکستان کو ہرا کر چیمپئن بن گیا

اے آر وائی - بھارت ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان کو 18رنز سے شکست دے کر ایشیائی چیمپئن بن گیا۔پاکستان کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود صرف 63رنز ہی بناسکی۔ وہ شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔بھارتی ٹیم نے جیت کے لئے پاکستان کو بیاسی رنزکا ہدف دیا تھا ۔



گوانگ ژو میں جاری ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی پوری ٹیم آخری گیند پر اکیاسی رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ پونم راوت پچیس، ریماملہوترا بائیس اور ہرمن پریت بیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے آخری اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اورصرف تیرہ رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔



جواب میں پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا ۔ قنیطہ جلیل 2،بسمہ معروف18، ثنا میر11،مرینہ اقبال 2،جویریہ4 اور نداڈار ایک رنز بناکر پویلین لوٹیں جبکہ باقی کھلاڑیوں کی کوششیں بھی زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوسکیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.