5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:45
آفریدی کا فارم کی بحالی کیلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف سیریز سے قبل اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہد آفریدی اگلے ماہ پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے۔ آفریدی نے جنوری دوہزار نو سے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انھوں نے حالیہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے چھ میچوں میں صرف تیس رنز بنائے اور چار کھلاڑی ہی آؤٹ کیےتھے، جس پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنی خراب فارم پر خود آفریدی پریشان ہیں، اسی لیے انھوں نے بھارت کے خلاف دسمبر میں ہونے والی سیریز سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔ انھیں حبیب بینک کی ٹیم میں عبدالرحمان کی جگہ شامل کیا جائے گا ، جو پابندی کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔