7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:34
سعید اجمل آسٹریلوی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرجوائن کرلی
اے آر وائی - پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم ایڈیلینڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ کیاہے۔
پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے معاہدہ کیاہے۔سعید اجمل اسٹرائیکرز کو پرتھ اسکورچرز کے خلاف پہلے میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔پاکستان کے دورئہ بھارت کے بعد بگ بیش کے اختتامی مرحلے کے میچز کھیل سکیں گے۔
سعید اجمل نے کہاکہ وہ بگ بیش ایونٹ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملنے پر بیحد خوش ہیں اور ایڈیلیڈ کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انہیں امید ہے کہ ایڈیلیڈ کی ٹیم اختتامی مراحل کیلئے کوالیفائی کرلے گی جہاں وہ ٹیم کی فتوحات میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔