تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:52

برسبین ٹیسٹ:کلارک کی ڈبل سنچری،آسٹریلیا کوبرتری مل گئی

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان مائیکل کلارک کی ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پہلی اننگز کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں چار سوپچاس رنز بنائے تھے۔



برسبین میں ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے ایک سوگیارہ رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی تو پہلے سیشن میں جنوبی افریقہ کوئی وکٹ نہیں لے سکا۔اوپنر ایڈ کووان اور مائیکل کلارک نے دوسوننانوے رنز کی شراکت بنائی۔ کووان ایک سو چھتیس رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔مائیک ہسی نے کلارک کے پانچویں وکٹ پربھی سنچری پارٹنر شپ قائم کرکے آسٹریلیاکو برتری دلائی۔



چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے487وکٹوں کے نقصان پر4رنز بنائے۔ مائیکل کلارک218اور مائیک ہسی86رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.