تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:3

پاکستانی کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ میں غلط سزا دی گئی

اے آر وائی - برطانوی صحافی ایڈ ہوکنز کی کتاب کے کچھ اقتباسات منظرعام پر آئے ہیں جس میں ہوکنز نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان کے تین کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ میں غلط سزا دی گئی جبکہ انہوں نے ایسا جرم کیا ہی نہیں۔



پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ،فاسٹ بولرز محمد آصف اور محمدعامر کو لارڈز ٹیسٹ میں جان بوجھ کر نوبالز کرانے پر قید اور آئی سی سی کی جانب سے پانچ سے دس سال تک پابندی کا سامناکرنا پڑا۔



ایڈہوکنز کا کہناہے کہ انگلینڈ اور بھارت میں نوبالز پر شرائط نہیں لگائی جاتیں اس لئے نوبالز پر فکسنگ بھی ممکن نہیں ہے۔ پاکستان کے تینوں کرکٹرزکواسپاٹ فکسنگ کیس میں غلط طور پر پھنسایا گیا ہے۔



ہوکنز کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو جیل بھیجنے والے جج جسٹس کک میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ وہ اس بارے میں فیصلہ کرنے کے اہل نہیں تھے۔



ادھر سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے برطانوی صحافی کے نئے انکشاف پر کہا ہے کہ انہوں نے اپنے وکیل سے رابطہ کر لیا ہے اور مشاورت کے بعد سزا کو دوبارہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.