13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:55
ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش ٹیسٹ:کالی آندھی کے 4وکٹوں پر361رنز
اے آر وائی - ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزچاروکٹ پر تین سو اکسٹھ رنز بنالیے۔ کیرن پاؤل اور چندر پال نے سنچریاں بنائیں ۔
میرپور میں جار ی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کرس گیل نے میچ کی پہلی گیند پر چھکا لگایا لیکن وہ صرف چوبیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پھر پاؤل اور چندر پال جم کر کھیلے اور دونوں نے سنچریاں اسکور کیں۔۔ پاؤل ایک سو سترہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چندر پال ایک سو تیئس اور رام دین باون رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک ایک سو تیس رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سوہاگ غازی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔