تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:4

ڈھاکاٹیسٹ:بنگلہ دیش کے تین وکٹوں کے نقصان پر164رنز

اے آر وائی - بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر پانچ سوستائیس رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچونسٹھ رنز بنالئے۔



ڈھاکاٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے نامکمل اننگز تین سو اکسٹھ رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی اور مزید کسی نقصان کے بغیر پانچ سو ستائیس رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی۔ شیونرائن چندر پال نے ڈبل اور وکٹ کیپر دنیش رام دین نے سنچری اسکور کی اور پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنر شپ میں دوسوچھیانوے رنز کا اضافہ کیا۔ بنگلہ دیش کے بولر دوسرے دن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ چندرپال دوسو تین اوررام دین ایک سوچھبیس رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔



بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں تین وکٹ کھوکر ایک سوچونسٹھ رنز بنائے۔تمیم اقبال باہتر اور شہریار نفیس اکتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔نعیم اسلام ستائیس اور شاکب الحسن سولہ رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔فالوآن سے بچنے کیلئے بنگلہ دیش کومزید ایک سوچونسٹھ رنز درکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.