14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:45
وقار یونس کو این سی اے میں اہم ذمے داری سونپے جانے کا امکان
اے آر وائی - ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے حوالے سے ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم ذمے داری دیئے جانے کا امکان ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں وقار یونس، عامر سہیل، کوچ ڈیو واٹمور، جولین فاؤنٹین اور این سی اے کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری، لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کرنے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام زیر بحث آئے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم ذمے داری دئیے جانے کا مکان ہے۔