تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:55

بال ٹھاکرے کو چیئرمین پی سی بی کا جلد صحت یابی کا پیغام

اے آر وائی - پاک بھارت کرکٹ ٹھکرانے والے بال ٹھاکرے کو نرم کرنے کیلئے پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں جلد صحت یاب ہونے کاپیغام بھیجا ہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سنا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی جلد صحتیابی کیلئے پیغام اور پھولوں کا گلدستہ بھیجا ہے۔



اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ اسلام میں حریفوں اور حلیفوں سب کی خیریت اور عیادت کی تعلیمات دی گئی ہیں۔ حضور اکرم بھی دشمنوں کی عیادت کرکے ان کے دل جیت لیتے تھے۔ ہم بھی بھارتی لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔ ذکاء اشرف نے امید ظاہر کی کہ بال ٹھاکرے صحت یاب ہوکر کرکٹ سیریز کے دوران میں دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کی کوششیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.