15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:38
احمد آباد ٹیسٹ:بھارت کے چار وکٹوں پر تین سو تئیس رنز
اے آر وائی - انگلینڈ کیخلاف احمد آباد ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک میزبان ٹیم بھارت نے چار وکٹوں پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں ۔ احمد آباد میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
گوتھم گمبھیر اور ویرندر سہواگ کی اوپننگ جوڑی نے ایک سو چوتیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔ گمبھیر پیتالیس رنز بناسکے۔ سہواگ نے ایک سو سترہ رنز کی اننگز کھیلی۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور تیرہ رنز پر پویلین لوٹ آئے۔ ویرات کوہلی کو انیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔ گریم سوان نے چاروں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ چتیشور پوجارا اٹھانوے اور یوراج سنگھ چوبیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔