16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:19
پاکستان کی خاطربگ بیش نہ کھیلنے کا افسوس نہیں،سعید اجمل
اے آر وائی - پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز میں ملک کی نمائندگی اہم موقع ہے جس کی خاطر آسٹریلوی بگ بیش لیگ نہ کھیلنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
سعید اجمل آسٹریلوی لیگ کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکر سے معاہدہ کیا تھا جبکہ شاہد آفریدی اور عمراکمل نے سڈنی تھنڈر کوجوائن کیاتھا۔ پی سی بی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے بگ بیش کیلئے این اوسی جاری کرنے سے انکارکردیاہے۔
سعید اجمل نے کہاکہ بھارت سے سیریز بیحد اہم ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے بہت زیادہ کاوشیں کی ہیں۔ ان کیلئے بھارت کیخلاف سیریز میں ملک کی نمائندگی کہیں زیادہ اہم ہے،اس لئے انہیں بگ بیش میں عدم شرکت کاکوئی افسوس نہیں۔
سعید اجمل نے کہاکہ بھارتی سیریز کیلئے انہوں نے سخت تربیت شروع کردی ہے اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی پیش کرکے اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔