تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:35

سلطان جوہرہاکی کپ:آسٹریلیا کی پاکستان کوہرا کر تیسری پوزیشن

اے آر وائی - سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں آسٹریلیا نے ناقص امپائرنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو تین دو سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ فائنل جرمنی اور بھارت کے مابین کھیلا جارہا ہے۔



جوہر بارو میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ہاف میں دو صفر سے سبقت حاصل کرلی تھی۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنا اور آسٹریلیا کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔ قومی ٹیم کو پہلی کامیابی اننچاس ویں منٹ میں ملی جب محمد عرفان نے فیلڈ گول اسکور کیا۔ کھیل کے اختتام سے قبل رضوان علی نے گول کرکے مقابلے دو دو سے برابر کردیا۔



میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا جس میں آسٹریلیا نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا لیکن ناقص امپائرنگ شکست کا سبب بنی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.