تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:34

آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کا دوسراٹیسٹ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع

اے آر وائی - آسٹریلیااور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسراٹیسٹ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں شروع ہورہاہے۔ برسبین میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہواتھا۔



برسبین ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کا راج رہا اوردونوں ٹیموں کےبولرزکوئی نمایاں کارکردگی پیش نہ کرسکے۔ آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔ اس لئے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔



کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں زخمی ڈومینی کی جگہ آل رائونڈٴر فاف ڈو پلیسز ڈیبیو کریں گے۔ کلین ویلڈ کی جگہ عمران طاہر کو شامل کیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.