تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:32

نائن اے سائیڈ سپرہاکی سیریز پرتھ میں کل سے شروع ہوگا

اے آر وائی - چارملکی نائن اے سائیڈسپرہاکی سیریز کل سے پرتھ آسٹریلیا میں شروع ہورہی ہے۔ایونٹ میں آسٹریلیا، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیںشرکت کررہی ہیں۔ میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔



افتتاحی میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلاجائیگا۔ دوسرا میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ روایتی حریف ٹیموں پاکستان اوربھارت کا ٹکراؤ جمعہ کوہوگا۔ایونٹ کافائنل اورپوزیشن میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے۔نائن اے سائیڈہاکی مختصر اور برق رفتارہوتی ہے۔ جس میں ہرٹیم گیارہ کے بجائے نو کھلاڑیوں پر مبنی ہوتی ہے۔



گول پوسٹ ایک میٹر بڑا ہوتاہے اور میچ پندرہ پندرہ منٹ کے دوہاف پر مبنی ہوتے ہیں۔اس طرح صرف نصف گھنٹے میں اس تیزرفتار میچ کا فیصلہ ہوجاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.