22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:32
سیالکوٹ اور پشاور کے کرکٹ میچز پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان نے سیالکوٹ اور پشاور انڈر نائنٹین ریجنز کے میچز کو رکوانا افسوس ناک واقعہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے میچ اب پشاور منتقل کیے جائینگے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذاکر خان نے کہا کہ پی سی بی کا تمام ضلعی حکومتوں سے کرکٹ میچز کے انعقاد کے حوالے سے معاہدہ پہلے سے طے پایا ہوا ہے۔ اسکے باوجود گوجرانوالہ کے بعد سیالکوٹ میں میچ کو رکوانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے جلد اجلاس طلب کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔