تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:17

نائن اے سائیڈ ہاکی: بھارت نے پاکستان کو 2-5 سے ہرا دیا

اے آر وائی - آسٹریلیا میں جاری سپر ہاکی سیریز میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ دونوں روایتی حریف تیسری پوزیشن کے لئے کل دوبارہ مدمقابل ہوں گے۔



پاکستان اور بھارت اپنے آخری راوٴنڈ میچ میں پرتھ میں مدمقابل ہوئے۔ بلو شرٹس نے پاکستان کیخلاف ابتدائی لمحات میں گول کرکے برتری حاصل کی۔۔۔ کچھ ہی دیر بعد بھارت نے دو تابڑ توڑ حملوں میں برتری تین صفر کرلی تاہم پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں پاکستان گول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔



دوسرے ہاف میں بھی بھارتی سورما چھائے رہے جنہوں نے متواتر دو گول کرکے برتری پانچ ایک کردی جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمت ہارکر دفاعی حکمت عملی اپنالی۔دوسرے ہاف کے آخری منٹوں میں پاکستان نے ایک اور گول کرکے خسارہ پانچ دو کرلیا۔



اس سے پہلے ہونے والے دو میچوں میں آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی پاکستان کو شکست دی تھی۔۔۔ پاکستانی ٹیم اتوار کی صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پر تیسری پوزیشن کے میچ میں دوبارہ بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.